
سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد
سرگودھا پٹرولنگ پولیس کی غنڈہ گردی انتہا کو پہنچ گئی عام شہریوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے لوگوں کو بھی نہ بخشا چالان کی غرض بنا کر کیمرہ میں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق سیون نیوز کے نماندہ غلام اکبر اور ایک نیوز کا کیمرہ مین ساگر عارف جو کہ موٹر سائیکل پر سوار اجنالہ روڈ پر کوریج کے لئے جا رہے تھے کہ 27 چک کے قریب پٹرولنگ چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے ان دونوں کو روکا اور شناختی کارڈ کا پوچھا کیمرہ مین نے بتایا کہ ہم میڈیا کوریج کے لئے جا رہے ہیں شناختی کارڈ اور ادارے کا کارڈ دیکھایا تو دوسری جانب سے اے ایس آئی نے کہا کہ تو وڈیا میڈیا والا اور گالی دی اور کیمرے کا بیگ نیچے پھینک دیا کیمرہ مین نے کہا کہ ایسا سلوک کیوں کر رہے ہیں تو کر کے مخاطب نہ ہوں جس پر پیچھے سے ایک اہلکار آیا اور بالوں سے پکڑ کر زور سے زمین پر دھوبی پٹکا لگا دیا اور اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ساتھی سیون نیوز کے نمائندہ غلام اکبر نے اس تشدد کی وڈیو بنانے کی کوشش کی تو اے ایس آئی ندیم اکبر گوندل نے موبائل چھین کر توڑ دیا اور کیمرہ مین سے بھی موبائل چھین کر زور سے نیچے گرایا اور موبائل ٹوٹ گیا ساتھی سیون نیوز کے نمائندہ نے منت سماجت کی لیکن پٹرولنگ اہلکار کیمرہ مین ساگر کو مارتے مارتے چوکی کے اندر لے گئے اور حوالات میں بند کر دیا گیا دوسرے ساتھی کو چالان جمع کروانے کے لئے بھلوال بھجوا دیا اور اتنے عرصہ میں کیمرہ مین ساگر کو حوالات سے باہر نکال کر دوبارہ تین اہلکاروں نے لاتوں مکوں اور سوٹیوں سے دوبارہ مارنا شروع کر دیا گیا ساتھ ساتھ غلیظ گالیاں بھی دیتے رہے ساتھی کے واپس آنے پر ساگر کیمرہ مین سے زبردستی سادہ کاغذ پر دستخط کروا لئے اور ایک گھنٹہ تشدد اور حبسں ہے جا میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا واپسی آنے پر دیکھا تو جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور دائیں ہاتھ پر سوزش ہوئی اور کیمرہ مین کی جیب سے 31 ہزار 7 سو روپے بھی تھے اسی دوران گر گئے دوسری جانب جب اس حوالے سے متعلقہ ڈی ایس پی فیاض ہنجرا سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس چیک پوسٹ کے خلاف اکثر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات آتی رہتی ہیں اور یہ میرا فون بھی نہیں اٹھاتے
کیمرہ مین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس 27 چک کی چیک پوسٹ کے چھ اہلکاروں کو فوری برخاست کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انصاف دلایا جائے