کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے دنبہ گوٹھ سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلح و ایمونیشن اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان اور طاہر کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان تھانہ گڈاپ سٹی سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود۔میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان تھانہ میمن گوٹھ کی حدود سے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔