
رپورٹ : محمد حسین سومرو ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلز کے پارٹس/سامان کھول کر فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
ملزمان سے 02 موٹر سائیکلز مکمل/کھلی ہوئی، 01 چیچس اور دیگر پارٹس برآمد ہوئے۔
برآمدہ مکمل موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 517/24 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن اعتراف کیا کہ برآمدہ سامان چوری شدہ موٹرسائیکلز کا ہے۔
ملزمان کو مزید قانونی قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
گرفتار ملزمان میں محمد فاروق عرف مامو ولد ثناء اللہ اور احسن ملک ولد نصیر احمد شامل ہیں۔