نکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) ڈی پی او ننکانہ کا اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر42مرڑ کے رہائشی طارق محمود آرائیں کو تھانہ صدر سانگلہ ہل کے دو پولیس اہلکار نعیم اور احسن کو پکڑ کر افتخار عرف چھندہ کے ڈیرہ پر لے گئے جہاں پر دو نوں پولیس کانسٹیبلوں نے ڈیرہ دار افتخار عرف چھند ہ اور ایک نامعلوم شخص کے ذریعے دو طلائی انگوٹھیاں اور ایک لاکھ روپے کی نقدی لے کر طارق محمودرائیںکو چھوڑ دیا ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ ہل محمد شمشیر کی مدعیت میں پولیس کانسٹیبل نعیم اور احسن کے خلاف اغوا، بھتہ خوری اور پولیس آرڈر 2002 کی دفعات کے تحت تھانہ صدر سانگلہ ہل میں مقدمہ درج مقدمہ کر کے ملزم احسن کو گرفتار کرلیا جبکہ کانسٹیبل نعیم کی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے۔
