رپورٹ : محمد حسین سومرو
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی بطور چیف گیسٹ شرکت گذشتہ چند ماہ میں نمایاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے افسران کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
پروگرام میں محمد تحسین صدر FBATI، عبداللہ عابد نائب صدر، اشفاق احمد ممبر لاء اینڈ آرڈر کمیٹی سمیت پولیس افسران موجود تھے۔
اس موقع پر صدر اور نائب صدر نے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے تاجروں کو کاروباری ماحول مہیا کرنے میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنانے پر سراہا اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے ہمہ وقت تعاون کا اعتراف کیا اور شکریہ ادا کیا ۔
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے تاجروں کو پرامن کاروباری ماحول مہیا کرنا انکی اولین ترجیحات میں ہیں
اس موقع پر انہوں نے افسران کو بھی تاجر برادری کے ساتھ مکمل تعاون اور لائژن کی تاکید کی.
