
رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے خفیہ اطلاع پر حوا گوٹھ پہاڑی کے قریب کاروائی کرکے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ/پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
ملزمان کے زیراستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 529/2024 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد فیضان عرف سونو ولد یٰسین، حذیفہ ولد خیر عالم اور محمد زین ولد علی محمد شامل ہیں۔