
رپورٹ محمد حسین سومرو
ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مسلح ڈکیت کو موقع واردات سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزم کی شناخت حسین عرف آلو کے نام سے ہوئی جبکہ جمیل نامی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ملزمان یوسف گوٹھ بکرا پیڑی میں راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔
گرفتار ملزم سے غیرقانونی 30 بور پستول چھینے گئے 5 موبائل اور پرس برآمد کرکیا گیا۔
ملزم نے دوران انٹروگیشن بلدیہ ٹاؤن اور سائیٹ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔