
کراچی( ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،صدر جنید نقی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدراعجاز احمد شیخ، نائب صدر سید طارق حسین ، کاٹی کے سابق چیئرمین وصدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران نے سابق سینیٹر، سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور معروف صنعتکار الیاس احمد بلور کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دنیا سے رخصتی پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے، جبکہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے الیاس بلور نے ہمیشہ صنعت کاروں کے مسائل کے لیے آواز اٹھائی، تاجر برادری کی بے باک قیادت کے طور پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کاٹی کے عہدیداران نے پاکستان کی تاجر برادری کے لیے الیاس بلور کی انمول خدمات اور ملکی تجارت و بزنس کے فروغ کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر کاٹی کے عہدیداران نے مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب ،بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔