
دفاعی نمائش 2024 کا انعقاد خوش آئند ہے، بیرون ممالک سے آنے والے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں،
شاداب رضا نقشبندی
بلوچستان کی صورتحال پر سخت تشویش ہے، بھارت پیسے کے بل پر بلوچستان میں تخریب کاریاں کروا رہا ہے،
شاداب رضا نقشبندی
بلوچستان کے ناراض لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ ملک آپ کا ہے، کسی بیرونی طاقت کا آلہ کار نا بنیں،
شاداب رضا نقشبندی
کراچی:
ملک کے دفاع کے لیے سیکورٹی ادارے، عوام، حکومت ایک صف میں ہیں، کراچی میں دفاعی نمائش خوش آئند ہے، پاکستان اللہ عزوجل کی طرف سے تحفہ ہے، یہاں کے لوگ محنتی اور ذہین ہیں، اس نمائش میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہورہے ہیں، جنھیں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستانی دفاعی مصنوعات کے ہم پلّہ کسی ملک کی مصنوعات نہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے مرکز اہلسنت سے جاری اپنے بیان میں کیا، انکا مذید کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات پر سخت تشویش ہے، بھارت پیسے کے بل پر بلوچستان میں تخریب کاریاں کروا رہا ہے، آئے روز بلوچستان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، کبھی عوام پر حملے ہورہے ہیں اور کبھی سیکورٹی چیک پوسٹوں پر،
بلوچستان کے ناراض لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ ملک آپ کا ہے، کسی بیرونی طاقت کا آلہ کار نا بنیں، آگے آئیں اور اس ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، حکومت بھی بلوچستان کی عوام کی داد رسی کرے.