
رپورٹ : محمد حسین سومرو
موٹرسائیکل لفٹنگ و مسروقہ موٹرسائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث دو رکنی گروہ پکڑا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے تین عدد چیچس، تین انجن اور بھاری تعداد میں اسپئیر پارٹس برآمد کرلئے گئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اکرام اور وکی مسیح کے ناموں سے ہوئی ۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔