ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میںماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی ۔جس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد فہدامین،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزنے شرکت کی۔ اجلاس میںکنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار ©کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کواکتوبر میں10771کالز موصول ہوئیں جن میں3206ایمرجنسی کالز تھیں ۔3206 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے740سڑک کے حادثات،1997میڈیکل ایمرجنسیز24,آگ لگنے کے واقعات ،67لڑائی جھگڑوں کے واقعات اور378دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے3206ایمرجنسیز میں3201متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں1135زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ1999متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میںمنتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران67متاثرین جان سے گئے ۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے296مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیںریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میںبلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار ©نے عوام الناس سے اپیل کی کہ فوگ سیزن میں فوگ لائیٹس، چمکدار/زندگی بچانے والی ٹیپ کا استعمال اور مناسب حد رفتار کو یقینی بنائیں اور کماد سے لدی ٹرالیاں حجم کے مطابق اطراف میں سرخ رنگ کی لائیٹوں کی پٹیاں لگائیں تا کہ سڑک پر بروقت ان کی موجودگی کی تعین کیا جا سکے اور سڑک پر جان لیوا حادثات کو کنٹرول کیا جا سکے ۔