
سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
قومی شاہراہ پر شہید بینظیر انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر جسکے نتیجے میں سکرنڈ کے نواحی گاؤں دینو شاہ کے رہائشی فرمان علی چانڈیو اور فیضان چانڈیو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ دونوں نعشوں کو سول اسپتال سکرنڈ منتقل کر دیا گیا اس موقع پر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کا شکار نوجوان شہر سے گاؤں دینو شاہ جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔