ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) بھائی نے اپنے ہی سگے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیاتفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 13 شاہکوٹ کا رہائشی محمد شہباز معمولی جھگڑے کے بعد اپنے بھائی کے ہاتھوں زندگی سے محروم ہوگیا۔ ملزم ثناءاللہ نے اپنے ساتھی جھولے لعل کی مدد سے فائرنگ کر کے شہباز کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور واردات کے بعد دونوں موقع سے فرار ہوگئے لیس تھانہ سٹی شاہکوٹ نے مقتول کی بیوہ عابدہ بی بی کی مدعیت میں ثناءاللہ اور اس کے ساتھی جھولے لعل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔