(رپورٹ ای این آئی) جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر موجود خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ ای این آئی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کی شناخت فہمیدہ کے نام سے ہوئی جنکی بیٹی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کررہی تھی کہ اچانک سینے میں گولی لگی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال کے باہر دو ملزم ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے فرار ہو رہے تھے، اس دوران جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی۔ جاں بحق خاتون فہمیدہ ملیر کی رہائشی تھی۔ اسپتال کے باہر رزاق نامی شخص فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہوا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔