لاہور(رپورٹ ای این آئی)پب جی سے متاثر ہوکر ماں، 2 بہنوں اور بھائی کو قتـل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید
لاہور کے علاقے کاہنہ میں پب جی گیم سےمتاثر ہوکر ماں، 2 بہنوں اور بھائی کو قتـل کرنے کے مجرم کو سیشن کورٹ نے 100 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
سیشن کورٹ لاہور میں پب جی گیم سے متاثر ہوکر ماں، 2 بہنوں اور بھائی کو قتـل کرنے والے مجرم علی زین کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے 4 افراد کے قتـل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم علی زین کو مجموعی طور پر 100 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
پراسیکیوشن کے مطابق مجرم علی زین نے پب جی گیم سے متاثر ہو کر رات 2 بجے والدہ، 2 بہنوں اور بھائی کو فـائرنگ کرکے قتـل کردیا تھا، تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر حبیب الرحمٰن نے عدالت میں گواہان کو پیش کیا۔
اس سے قبل ڈان اخبار میں 28 جنوری 2022 کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق لاہور کی 45 سالہ لیڈی ہیلتھ ورکر ناہید مبارک کا 14 سالہ بیٹا زین علی معروف آن لائن گیم ’پب جی‘ کھیلتا تھا اور مبینہ طور پر اس گیم سے متاثر ہو کر اپنی والدہ اور 3 بہن بھائیوں کو قتـل کر ڈالا۔