گجرات (ای این آئی)ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض ناز نے تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بی ڈویژن، تھانہ سول لائن، تھانہ شاہین چوک، تھانہ لاری اڈا ،تھانہ صدر گجرات اور خدمت مرکز گجرات کا سرپرائز وزٹ کیا ذرائع کے مطابق ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض ناز نے تھانہ اے ڈویژن ، تھانہ بی ڈویژن، تھانہ سول لائن، تھانہ شاہین چوک، تھانہ لاری اڈہ،تھانہ صدر گجرات اور خدمت مرکز گجرات کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ تھانہ جات کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک، حوالات، صفائی اور افسران و ملازمین کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او گجرات نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کی، سیکیورٹی انتظامات اور اسٹیشنز کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔تھانہ میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔