
رپورٹ محمد حسین سومرو
تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خونی مقابلے میں دو ملزمان گرفتار۔
ملزمان رات گئے انڈسٹریل ایریا کورنگی میں انے جانے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان اندھیری گلیوں میں چھپ گئے۔
ایس ایچ او عوامی کالونی نے انتہائی حکمت عملی سے علاقے کا محاصرہ کیا۔
باہمی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم سلمان ولد یونس زخمی حالت میں گرفتار ۔
زخمی ملزم سے ایک پسٹل 30 بور مع ایمونیشن برآمد ۔
ملزم کےگرفتار ساتھی ارمان عرف بلال سے پسٹل نائن ایم ایم بمع ایمونیشن برآمد ۔
ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی جا رہی ہے۔
ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات درج ۔
زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔