ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے پبلک پارکس کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے لیے احمد شاہ روڑ کی پارکس کا دورہ کیا۔سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ، سی او میونسپل کمیٹی راو انوار بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پبلک پارکس کی جاری بحالی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیاجائے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس کی باونڈری والز کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے ، تمام پبلک پارکس میں نئی گھاس ، پودے ، بینچز اور واکنگ ٹریکس سمیت بچوں کے لیے جھولوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ پبلک پارکس کی بحالی کا عمل 98 فیصد تک مکمل کر چکے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے پبلک پارکس میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈی سی ننکانہ نے بتایا کہ ضلع کو پھولوں اور پھلوں کا شہر بنایا جا رہا ہے ، شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں لگائے جانے والے پودوں کی پرورش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بہترین طریقے سے پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنا رہی ہیں۔