سرگودہا(رپورٹ ڈویژنل بیورو) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودہا ڈاکٹر زبیر شاہ نے کہا ہے کہ مسلمان کا زندگی کا بہترین مقصد ملک و قوم کے قربانی ہے اور جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم میں زندہ جاوید رہنے والے ہی اپنے مقصد کو پہنچتے ہیں۔ ہمارے شہداءہمارا فخر اورمان ہیں انہوں نے ملک کی خاطر شہید ہو کر پوری قوم کا سرفخرسے بلند کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں یوم تشکر کے حوالہ سے دفترمیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر یونیورسٹی طلبہ و اساتذہ اور معززین بھی موجود تھے۔اجلاس میںشہدائے پاک بھارت جنگ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پاک فوج بالخصوص فضائیہ کے جانثاروں کی مہارت کو سراہا گیا جنہوں نے اپنی تعداد اور ہتھیاروں کے تکبر کا شکار بھارتی فوج کو منٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیااور ہندواتا نظریہ دفن کر دیا دشمن کو کاری ضرب سے سبق سیکھنا چاہیے اور امن کی طرف بڑھنا چاہیے ورنہ بھارتی اپنے تکبر کے باعث اپنی قومیت کا جنازہ نکال لے گا۔