سرگودھا(رپورٹ ای این آئی) رورل سب ڈویژن واپڈا سرگودھا کا LS ضیاءاللہ نے ڈیمانڈ نوٹس بنانے کے سلسلہ سے کنزیومروں سے بھاری رشوت لینا شروع کر دی، ذراٸع کے مابق رورل سب ڈویژن کے SDO آصف ایماندار اور شریف النفس انسان ہیں ان کا سب ڈویژن میں آنے والے کنزیومروں کے ساتھ برتاٶ بہت اچھا ہے لیکن ان کے زیر سایہ LS ضیاءاللہ انتہاٸی کرپٹ ہے اور ڈیمانڈ نوٹس نکلوانے سے 20 ہزار روپے سے لے کر 50 ہزار روپے تک وصول کرنے لگا ہے اور آنے والے ساٸلین کو چکر لگوا لگوا کر اس بات پر مجبور کر دیتا ہے کہ اسکی جیب بھراٸی کرنے کے بعد وہ ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو جاتا ہے رشوت دٸیے بغیر موصوف LS کام نہیں کرتا ہے اور ساٸلین کو کہتا ہے جاٶ میرا جو بگاڑ سکتے ہو بگاڑ لو میں اوپر تک افسران بالا کو حصہ پہنچاتا ہوں شہریوں محمد احمد بٹ، عبدالرشید ملک، راجہ خرم، عمران خان، خبیب سعید، اسامہ نواز چدھڑ، لٸیق احمد آراٸیں، رانا انور، اجمل جٹ و دیگر نےوفاقی وزیر پانی و بجلی ، CEO فیسکو و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے موصوف LS کے خلاف محکمانہ کارواٸی عمل میں لاتے ہوۓ کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ تاکہ آٸندہ سادہ لوح عوام کو لوٹنے اور کرپشن کرنے کی جسارت نہ کر سکے.