کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ سرجانی کے علاقے کنیز فاطمہ میں شاہین فورس کے جوانوں کا ڈکیت گینگ سے مقابلہ، 02 پولیس اہلکار زخمی۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اپنے زخمی جوانوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لئے ان کے ہمراہ اسپتال میں موجود ہیں۔
نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پولیس اہلکاروں کو دی گئی تھی۔
پولیس کے پہنچنے پر چاروں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور دو طرفہ کے دوران فائر کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کانسٹیبل محمد فاروق سینے پر گولی لگنے اور پولیس کانسٹیبل صفدر پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور ان کی بہادری کو سراہتے ہوئے اسپتال میں موجود رہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ایس پی منگھوپیر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ویسٹ پوائنٹ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فرار ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے آئے گا۔ طارق الٰہی مستوئی.