کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے گزشتہ شب ٹارگٹڈ کومبنگ آپریشن کے دوران ملزم منظور بلوچ ولد اللہ بخش کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی نائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال تھانہ سائٹ بی کے علاقے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبری KED-1786 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور اس سے قبل بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
01. مقدمہ الزام نمبر 26/17 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ جمشید کوارٹرز۔
02. مقدمہ الزام نمبر 492/21 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ بریگیڈ۔
03. مقدمہ الزام نمبر 223/23 بجرم دفعہ CNSA 6/9(i)3(b) تھانہ جمشید کوارٹرز۔
04. مقدمہ الزام نمبر 228/23 بجرم دفعہ CNSA 6/9(i)3(b) تھانہ جمشید کوارٹرز۔
05. مقدمہ الزام نمبر 537/23 بجرم دفعہ CNSA 6/9(i)3(c) تھانہ جمشید کوارٹرز۔