کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن۔
آپریشن کوہستانی محلہ بلاک Q میں کیا گیا جس میں پولیس افسران ملازمان کے ہمراہ رینجرز افسران و ملازمان نے حصہ لیا۔
ایس ڈی پی او شادمان اور ڈی ایس رینجرز کی سربراہی میں پولیس اور رینجرز نے کوہستانی محلے کو کارڈن کرکے گھر تلاشی کی گئی۔
پولیس رینجرز موبائل انٹیلیجنس اسٹاف، لیڈی سرچر و ٹیکنیکل اسٹاف بھی ہمراہ تھے۔
مشتبہ افراد کو کوائف تلاش ڈیوائسز اور سواس ایپ کے ذریعے چیک کیے گئے۔
دورانِ آپریشن چند مشتبہ افراد کو زیرِ حراست لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔