کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو ) شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والے خفیہ اڈے پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے 250 لیٹر سے زائد ڈیزل و پیٹرول سمیت دیگر متعلقہ اشیاء برآمد کر کے قبضے میں لے لیں۔
دوران کاروائی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ملزمان علاقے میں غیر قانونی طور پر پیٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت میں ملوث تھے،
پولیس نے ملزمان خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتار کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔