کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ امجد حیات کی جانب سے بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ASO ٹیپو سلطان، RK راشد منہاس، Rk عزیز بھٹی، انچارج IT اور اچھی ڈیوٹی کرنے والے جوانوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ نے افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباشی دی اور مزید کہا کہ آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمان کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا،