کراچی : ( محمد حسین پرمار) ریٹائر ہونے والے افسران میں سب انسپکٹر عابد متعینہ ٹریفک پولیس لائن گارڈن، سب انسپکٹر اشرف شاہ متعینہ سیکیورٹی برانچ، اور ہیڈ کانسٹیبل نسیم بیگ شامل تھے۔
تقریب میں ڈی ایس پی آپریشن/سیکیورٹی ٹریفک سعید احمد، ڈی ایس پی ایڈمن ٹریفک کاشف ندیم اور دیگر افسران و اسٹاف نے شرکت کی۔
ڈی ایس پی صاحبان نے ریٹائرمنٹ پانے والے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک فرض شناس پولیس افسر کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس کی خدمات معاشرے میں قانون کی عملداری کا باعث بنتی ہیں انہوں نے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران پیشہ ورانہ دیانتداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اور محکمہ پولیس سے ان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
تقریب میں شامل تمام شرکاء کی جانب سے ریٹائر ہونے والے افسران کو ٹریفک پولیس میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اس خوشی کے موقع ریٹائر افسران کو سندھی اجرک، ٹوپی اور تحائف پیش کیے گئے اور آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
آخر میں، ریٹائر ہونے والے افسران کو نیک خواہشات اور پورے اعزاز کے ساتھ الوداع کیا گیا، اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں اسی جذبے اور ایمانداری کے ساتھ معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔