کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ڈی ائی جی صاحب ایسٹ ایس ایس پی صاحب ایسٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے منشیات کے خلاف ایس ایچ اوسچل امین کھوسو کی بہترین کاروائی ؛ لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد ۔ سچل پولیس نے میمن نگر سکندر گوٹھ پر کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے کاروائی کے دوران ایک ملزم بنام – حیدر علی ولد اکبر علی کو گرفتار کیا اور 2 ساتھی اکبر علی ولد عبدالمالک عثمان ولد فاروق اقا خیل فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے ؛ جن کی تلاش جاری ہے ؛ ایس ایچ او سچل
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چرس(گردہ) اچھی نسل اعلی کوالٹی کا 21 کلو 200 گرام برآمد کی ۔
پکڑے گئے ملزم نے انکشاف کیا کے کاروائی کے دوران پکڑی جانے والی اعلی کوالٹی کی چرس کراچی کے مختلف علاقوں اور جامعات میں فروخت کی جانی تھی
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 981/982/983/2025 بجر دفعہ 9 (I) 3 (e) نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ قائم کیا گیا
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔