ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کا تحصیل ننکانہ کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل ، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ سمیت دیگر افسران بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو نے ننکانہ تا کھیاڑے کلاں روڑ پر لگائے جانے والے پودوں کی پرورش کا بغور جائزہ لیا اور تمام اداروں کو زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ آفس کھیاڑے کلاں کا دورہ کرکے جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی سی ننکانہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو تزئین و آرائش کے کام جلد مکمل کرکے فیلڈ دفاتر میں نیا فرنیچر رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام گاوں کوٹ امیر علی میں جاری شجرکاری کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران نے پودے لگائے اور ان کی بہتر پرورش کے لیے متعلقہ افسران پر زور دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے ، مہم کے تحت ضلع میں ہزاروں نئے پودے لگائے جائیں گے جو آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اس کو پروان چڑھانا ہو گا تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں صاف اور ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں۔