سرگودھا( رپورٹ ای این آئی)سرگودھا پل گیارہ اور نواح میں عطائیوں کی بھرمار انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے انتظامیہ اور ڈرگ انسپکٹر خاموش تماشائی بن گئے تفصیل کے مطابق نواحی چکوک103جنوبی،116جنوبی،113جنوبی،107جنوبی112جنوبی،111جنوبی 119جنوبی اور ملحقہ چکوک میں میڈل فیل عطائیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور سرعام جنسی اور ممنوعہ ادویات کااستعمال دھڑلے سے جاری ہے جن کی وجہ ہزاروں افراد معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں اور سینکڑوں موت کی آغوش میں چلے گئے۔نیم حکیم عطائیوں مریضوں کی چیر پھاڑ کے ساتھ نشہ آور انجکشن اور جنسی ادویات سمیت غیر ملکی دوائیاں کا استعمال بھی سرعام کررہے ہیں۔جن کی وجہ سے نئی نسل منشیات کی طرف راغب ہورہی ہے۔۔شہریوں ظہیر ۔آفتاب۔دانیال۔وہاب۔ریاض،اسلم ،شفیع اللہ’ندیم ملک ودیگر نے وزیر اعلی’ پنجاب،ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور سی ای او ہیلتھ سے فوری نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ مزید جانوں اور نوجوانوں کا ضیاع روکا جاسکے