سرگودھا(رپورٹ بیورو)سرگودہا 49 ٹیل پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات سرگودہا شہر کی تاریخ بدلنے جا رہے ہیں سرگودہا کی تاریخ میں دیکھا جائے تو ہمیشہ سرگودہا میں خود ساختہ تنظیمیں وجود میں آئی ہیں لیکن سرگودہا کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے بہت قریب اور ان انتخابات میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پی ڈی اے اتحاد گروپ کا پلڑا بھاری نظر آنے لگا ہے۔ علاقے کی کئی اہم اور بااثر شخصیات نے اس گروپ کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد انتخابی مہم میں نیا جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے اہم شخصت ماسٹر مجید نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ڈی اے اتحاد گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا حمایت کے بعد پی ڈی اے اتحاد گروپ کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ مخالف امیدواروں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں ڈیلروں کے اعزاز میں کھانے کی تقریب سے صدر ملک صفدر اعوان جنرل سیکرٹری ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ہم اپنے ڈیلر بھائیوں کو کسی موقع پر بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی عزت اور وقار میں اضافے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اس وقت انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے اور ڈیلرز کمیونٹی میں انتخابی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے تقریب سے افتخار قریشی ملک شہزاد اعوان چوہدری خالدتتلہ حاجی اکرم ماسٹر مجید میاں سرفراز نظیر خان نیازی چودھری راشد نے بھی خطاب کیا