منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )8آر ڈی بیراج 200 گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے گئے اور ان کو کاروبار سے بے روزگار کر دیا گیا جن کے بچے دو وقت کی روٹی کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے تمام تر کوششوں کے باوجود غریب مزدور ڈھابہ فش پوائنٹ والے اپنے بچوں کے رزق کو نہ بچا سکے محمکہ ایریگیشن نے ناجائز تجاوزات کے خلاف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نہر پر لگے ڈھابے فش پوائنٹ کرین کی مدد سے گرا دئیے
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن نے رسول بیراج 8آر ڈی پر لگے غیر قانونی ڈھابے فش پوائنٹس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کر کے کرین کی مدد سے صفایا کر دیا گیا اس موقع پر غریب فش پوائنٹ سے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے دھاڑیں مار کر روتے رہے اور اپنی بے بسی پر ماتم کرتے رہے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈھابوں کی وجہ سے ہمارے بچوں کی روٹی رزق چل رہا تھا اگر ہمارے ڈھابے وہاں سے نہ بھی گرائے جاتے تو گورنمنٹ کا کون سا نقصان ہو رہا تھا لیکن ہمارے بچوں کے منہ سے روٹی رزق کا نوالہ چھین لیا گیا اور ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھوکا مارنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سرا سر سخت زیادتی ہے ہم نے اپنے بچوں کی روٹی رزق کے لیے یہ کام شروع کیا تھا ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان گجر اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے اپیل ہے کہ فی الفور ہماری درخواست کو سنا جائے اور ہمیں اپنے بچوں کی روٹی رزق کو کمانے دیا جائے بیشک ضلعی انتظامیہ ہم سے ان ڈھابوں کا مناسب کرایہ ماہانہ وصول کر لے لیکن ہم سے ہمارے بچوں کی روٹی رزق کا نوالہ نہ چھینا جائے.