ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)ننکانہ صاحب میں دھان کی فصلوں باقیات کو جلانے کا سلسلہ جاری ، سورج نکلتے ہی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ تیز ہوگیا ، ہر طرف دھواںہی دھواں ، حکومتی احکامات کوہوا میں اڑا دیا گیا تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب سمیت لاہور اور ملتان ڈویژن کے سکولوں کی بندش میں 24نومبر تک مزید توسیع کر دی گئی ہے دوسری طرف ننکانہ صاحب اور گردونواح میں حکومتی پابندی کے باوجود دھان کی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات میں کمی نہیں آسکی یونہی سورج نے چہرہ دکھانا شروع کیا توفصلوں کی باقیات کو آگ لگانے میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا جس سے اٹھنے والے دھوئیں سے شہری آنکھ ، گلے ، سانس ، دمے ، اور دل و دماغ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کی روک تھام کے لےئے مختلف محکموں پر مشتمل تشکیل دی گئی ٹیموں کی ملی بھگت سے کسان فصلوں کو باقیات کوبے دریغ آگ لگا رہے ہیں اور متعلقہ ٹیمیں اور ادارے کاروائی ڈالنے کے لیے چند کسانوں کو معمولی جرمانہ یا انکے خلاف ایف آئی آر درج کرا تے ہیں جو اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکے کے مترادف ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅ سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کی روک تھام کے لیے مﺅثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
