
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب اور جوہرآباد کمپس میں بھی تین روزہ صحت کیمپ کا 20 نومبر سے 22 نومبر تک انعقاد کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے صحت کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور ایم ایس ڈ ی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی،ڈائریکٹر آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر امیر عبداللہ خان،ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر غلام حسین قاسمی،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر بشرء محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر آر ایم این سی ایچ وقار خن بلوچ اور کنسلٹنٹ حضرات و این ایم ایس آفیسرز بھی موجود تھے۔ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے ڈپٹی کمشنر کو صحت کیمپ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتا یا کہ ہیلتھ ویک میں متعدد ٹیسٹ ہوں گے اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز حضرات چیک اپ کریں گے۔کیمپ میں رجسٹریشن، کلینکل ہسٹری، بنیادی معائنہ،ہیماٹولوجیکل سکریننگ، خصوصی کاوئنٹر برائے ٹائپ I ٹائپ II ذیابیطس، پھیپڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ، حاملہ خواتین کا چیک اپ،حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن، کونسلنگ اور طبی رہنمائی کے کاؤ نٹر بنائے گئے ہیں۔عوام الناس محکمہ صحت کی اس فری سروس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں سکیں گے۔