
رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس مقابلہ بلاک T نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک والی سڑک نزد حسینی بلڈ بینک حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بلاضرب گرفتار ۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد عامر ولد نذر محمد کے نام سے ہوئی بلاضرب گرفتار ساتھی ملزم کی شناخت اکبر علی ولد اختر حسین کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 3 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل 70 برامد ہوئی ۔
زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے ۔