
رپورٹ محمد حسین سومرو
امروز باوقت 1345 بجے پولیس کو حسن بروہی گوٹھ میں گھر کے اندر خاتون کے قتل/نعش کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
مقتولہ خاتون کی شناخت اقرا دختر عاشق علی کے نام سے ہوئی، جسے تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرکے ملزم فیضان علی ولد عبدالعزیز کو گرفتار کیا۔
واقع/قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (تیز دھار چھری) بھی پولیس نے موقع سے برآمد کرلی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ۔
گرفتار ملزم مقتولہ خاتون کا شوہر ہے جس نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ کو تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں، واقع کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔