
انا للہ وانا الیہ راجعون
ادارہ ای این آئی نیوز ایجنسی اور سرگودھا ڈویژن کے بیورو چیف سینیٹر صحافی محمد اکرم عامر کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتی ہے اور اکرم عامر صاحب کے لواحقین سے تعزیت کرتی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اکرم عامر صاحب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو چیف ای این آئی نیوز ایجنسی سرگودھا )سرگودھا محمد اکرم عامر صاحب بیورو چیف دنیا نیوز مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیا کونسل کی وفات پر دل انتہائی غمگین ہے۔ یہ خبر پاکستان میڈیا کونسل کے لیے اور اُن تمام افراد کے لیے جو ان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں، ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ محمد اکرم عامر صاحب نے ہمیشہ اپنی زندگی صحافت اور سماجی خدمات کے لیے وقف رکھی، اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ محمد اکرم عامر صاحب کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔