ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں واقع نجی بنک کے بالائی عمارت کے کمرے کے باہر بجلی کی ڈی پی بکس کو رات گئے اچانک معمولی سی آگ لگ گئی ،عمارت کے ایک کمرے میں چند طلباءرہائش پذیر تھے اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین نے کمرے کو سیل کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بوائز ہاسٹل میں آگ شارٹ سرکٹ ہونے سے لگی ہے ، آگ لگنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تمام طلباءمحفوظ ہیں۔