نکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ پولیس نے دو ڈکیت گینگز کے سرغنوں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے 8لاکھ روپے سے زائد کی نقدی 7موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بڑا گھر نے عاطف عرف عاطی ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش رابری اور چوری سمیت 20 وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عاطف عرف عاطی، اورنگزیب عرف زیبی، فیصل، شاہ زیب اور منظور شامل ہیں۔ ڈکیت گینگ کے ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے جبکہ پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے آصف عرف آصو ڈکیت گینگ کے ملزمان مانگٹانوالا کے علاقہ میں موٹر وے لنک روڈ اور گردو نواح میں راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے رابری کی 9 وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے ،گرفتار ملزمان میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ آصف عرف آصو، افنان اور عرفان شامل ہیں۔۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔