ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیاض خاں صحرائی کی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر محمد قیوم احمد خاں سے ملاقات, معیار تعلیم میں بہتری اور امتحانی نظام میں شفافیت کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار, ریجنل ڈائریکٹر کا مختلف امتحانی مراکز کا بھی دورہ, دوران امتحانات شفافیت اور امیدواروں کے لئے تمام ضروری سہولیات یقینی بنانے کی ہدائت, تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس شیخوپورہ فیاض خاں صحرائی نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محمد قیوم احمد خاں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی, اس موقع پر ضلع بھر میں معیار تعلیم میں مزید بہتری اور امتحانی مراکز میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ صاحب نے معیار تعلیم میں مزید بہتری اور امتحانی نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا, بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیاض خاں صحرائی نے گورنمنٹ گورونانک ہائیرسیکنڈری سکول اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوائیٹ کالج برائے خواتین میں بنائے گئے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں عملہ اور امیدواروں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے امتحانات دینے والے امیدواروں سے یونیورسٹی سے متعلقہ مسائل بھی پوچھے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی, ریجنل ڈائریکٹر نے امتحانی عملہ کو ہدائت کی کہ وہ شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔