
کراچی ( ای این آئی ) ہوٹل مہران میں بزرگ دوست نیٹ ورک، فاؤنڈیشن فار ایجنگ اینڈ انکلوسیو ڈویلپمنٹ اور ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے تعاون سے ہوٹل مہران میں 20 نومبر 2024 کو سندھ میں معمر افراد کی حیثیت پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، وزیر سماجی بہبود محکمہ میر طارق علی تالپور تھے۔ مہمان خصوصی سیکرٹری مسٹر پرویز احمد سیہر، سابق وزیر محترمہ شمیم ممتاز تھے۔ جناب اکبر علی رانا، چیئرمین بی ڈی این، مسٹر اسلم شیخ سابق سیکرٹری قانون اور سیشن جج، پراجیکٹ کو آرڈینیٹر (فائیڈ) جناب سید سجاد حسین، سی ای او اے پی ایچ اے، مسٹر نشاط احمد، صوبائی کوآرڈینیٹر گلوبل فنڈ (ٹی بی)، ڈاکٹر سلیم حسن کاظمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر (سابق) ایس ڈبلیو، محترمہ ,ریاض فاطمہ، محترمہ نازنین ناز کلیدی مقررین تھیں، سینئر سٹیزن ایکٹ 2014 کے نفاذ کی صورتحال اور سندھ میں معمر افراد کی حیثیت پر تبادلہ خیال کیا، محترمہ کنیز اقبال اور مسٹر شکیل نے ایک مختصر ڈرامہ پیش کیا، جس میں محترمہ ریاض کے لکھے گئے بزرگ شہریوں کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار میں IJCOP کے مرکزی صدر راجہ عبدالخالق ، ای این نیوز کے ڈائریکٹر نیوز خالد خان رند نے بھی شرکت کی اس، کے علاوہ سیمنار میں کثیر تعداد میں بزرگ شہریوں نے شرکت کی اور سیمنار کے بعد سب شرکا کو کھانا پیش کیا گیا ۔
اس طرح کے پروگراموں اور سیمیناروں سے بزرگ شہریوں کی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اور بزرگ شہریوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔

