
رپورٹ محمد حسین سومرو
دوران چیکنگ پولیس نے موٹر سائیکل سوار چار مشکوک و مشتبہ افراد کو روکا۔
ملزمان بنام مالک، نعیم، ثناء اور راجہ بھشن دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
ملزمان زیر استعمال موٹر سائیکلوں کے ثبوت ملکیت کاغذات پیش نہ کر سکے۔
باز یافتہ موٹر سائیکلیں تھانہ کورنگی اور زمان ٹاؤن کے حدود سے سرقہ شدہ معلوم ہوئیں ۔
ملزمان سے مزید 80 پیکٹ مضر صحت گٹکا ماوا بھی برآمد ۔
ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔
ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے شعبہ تفتیش اور اے وی ایل سی پولیس کے حوالے کیا گیا۔