رپورٹ محمد حسین سومرو
منشیات فروشی، جوا سٹہ اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 7 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی
پہلی کاروائی میں سراج نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا جبکہ جنید نامی ایک ملزم فرار ہو گیا، ملزمان کے قبضے سے 2025 گرام چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کاروائی ۔ میں جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث ظہور اور یاسر نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
تیسری کاروائی ۔ میں عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب عبدالجبار اور محمد سجاد نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
چوتھی کاروائی۔ میں جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث جمیل عباسی اور بلال نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد مٹھل شر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
