ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد عثمان خالد نے عوامی مسائل کے حل اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہمی کیلئے اپنے چیمبر میں ضلع بھر سے آئے لوگوں سے ملاقاتیں کیں،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو ریلیف دے کر ہم سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد کو بحال کرانے کیلئے کوشاں ہیں،سائلین کیلئے انکے آفس کے دروازے کھلے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں.
