گجرات : ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت تھانہ صدر سرائے عالمگیر پویس کا ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف آپریشن
3رکنی علیا گینگ گرفتار، 2عدد موٹر سائیکل مالیتی 2لاکھ 80ہزارروپے، 1لاکھ روپے نقدی اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرSIادریس افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے3رکنی علیا گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں۔علی حسین شاہ2۔ محمد نوید3۔محمد اجمل شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے2عددموٹرسائیکل مالیتی 2لاکھ 80ہزار روپے، نقدی 1لاکھ روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 عدد پسٹل 30بور برآمدکرلیے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔