سرگودھا (رپورٹ ڈویژنل بیورو) پٹواریوں کی شامت آگئی تحصیل دفتر اور لینڈ ریکارڈ آفس سے غیر حاضری پر کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب کا سخت ایکشن 17 پٹواریوں ، تین گرداو اور 3 رجسٹری محرر کو معطل کر دیا نوٹیفیکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان نے تحصیل دفتر اور لینڈ ریکارڈ سںٹر کا اچانک دورہ کیا تو تمام دفاتر خالی نظر آئے کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب اعوان نے سرکاری امور اور فرائض میں غفلت برتنے پر غیر حاضر پٹواریوں اور گردراو کو گھر بھیج دیا، کمشنر سرگودھا کو جھوٹ بتانے پر نائب قاصد محمد عارف کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، 17 معطل ہونے والے پٹواریوں میں ریاض احمد ، شیر علی ،حیدر عباس ، تقلین شاہ، جواد احمد ، شوکت حیات اور دیگر پٹواری شامل، معطل ہونے والوں میں تین رجسٹری محرر اور تین گرداو بھی شامل ، کمشنر سرگودھا نے نوٹس لیتے ہوئے تمام غیر حاضر تحصیل داد اور نائب تحصیلدار کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دیا انہوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر عملہ کو دیر سے آتا پہنچنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات کار کی پابندی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ سائلین دفاتر کے چکر لگاتے رہتے ہیں افسران و عملہ مرضی سے دفتر آتے جاتے ہیں۔
