ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی منصوبوں کی تکمیل پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل سانگلہ ہل کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو نے سی ایم انیشیٹوز پر عملدرآمد، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، پارکس کی بحالی سمیت سکولوں میں تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت، ادویات کے اسٹاک، ڈاکٹرز کی حاضری سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا، ڈی سی نے ہسپتال میں موجود افراد سے مفت ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات بارے بھی دریافت کیا.ڈی سی نے اتحاد فٹ بال اسٹیڈیم کی بحالی اور 13 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر کیے جانے والے فٹ بال اسٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔دوران وزٹ ڈی سی ننکانہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو فوری کھیلوں کے میدان آباد اور تزئین و آرائش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی سی ننکانہ کا نئے تعمیر کیے جانے والے ریلوے روڑ میں ناقص میٹریل کی نشاندہی کا نوٹس، ٹھیکیدار کو 15 روز میں روڈ کو دوبارہ ٹھیک کرنے کا حکم، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ اپنی نگرانی میں کام مکمل کروائیں۔اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل تحصیل میں واقع تمام پبلک پارکس کی بحالی کے لیے درکار فنڈز کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کریں، تمام پبلک پارکس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، بچوں کے لیے جھولے، نئی گھاس، بیٹھنے کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں، ہل پارک میں جوائے لینڈ اور چڑیا گھر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، ڈی سی ننکانہ کی اے سی سانگلہ کو ہدایت۔ڈی سی ننکانہ نے سانگلہ فیصل آباد 8.5 کلومیٹر روڈ پر جاری ترقیاتی کام جائزہ لیا، متعلقہ حکام نے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ اداروں کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پائیدار بنانے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر نے سپشل ایجوکیشن سنٹر سانگلہ ہل کا بھی دورہ کیا، ڈی سی نے سپشل بچوں سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے پیار کیا۔انہوں نے اساتذہ کی حاضری، تعلیمی معیار سمیت خصوصی بچوں کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسپورٹ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے چک 41 مرڑ میں پرائمری سکول کے راستے کے معائنہ سمیت بنیادی مرکز صحت کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے مقامی افراد سے خصوصی ملاقات کی مقامی افراد نے ڈی سی کو سکول کے راستے کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی ماڈل بازار سانگلہ ہل آمد، انجمن تاجران اور شہریوں نے ماڈل بازار آمد پر ڈی سی ننکانہ کا پرتپاک استقبال کیا۔شہریوں نے سانگلہ ہل کو پنجاب کا خوبصورت شہر بنانے پر ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے پنجاب کے سب سے خوبصورت ماڈل بازار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزٹ کا مقصد عوام الناس کو دی جانے والی سروسز میں بہتری لانا ہے، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں فری ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عام آدمی کی تعلیم، صحت، روزگار، و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بارے ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن کے مطابق ضلع کے سکولوں اور ہسپتالوں کی تزئین و آرائش جاری ہے، حکومت پنجاب نے ضلع ننکانہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے،ضلع ننکانہ میں اربوں روپے کے میگا منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی سطح پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام عوام کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں، ضلع کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کو زیروویسٹ بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ویڑن ہے کہ شہروں اور دیہاتوں میں بسنے والے افراد کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر، سابق ممبر صوبائی اسمبلی طارق محمود باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک اظہر محمود اعوان سمیت ضلعی افسران بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔