ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لئے پولیس کا کریک ڈاو¿ن جاری ، گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے گاﺅں سے پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی قیادت میں ورکر اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے لگے تو مانگٹانوالہ روڈ پر کالی بیر کے قریب پولیس نے ان کو روک لیا اس موقعہ پر پولیس نے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 134مہر سہیل منظور گل، سابق ضلعی تحریک انصاف صدر پیر سرور شاہ ، صوبائی صدر آئی ایس ایف رائے فیصل محمود کھرل ، غلام الرسول سندھو، رائے جہانگیر بھٹی اور عامر اقبال گجر کو گرفتار کر کے تھانہ صدر ننکانہ صاحب کی حوالات میں بند کردیا اور اسکے بعد مزید 7کارکنوں کو بھی دھر لیاگیا، پولیس نے نبی پور گاﺅں کی ناکہ بندی کر دی گئی دریں اثناءپی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا مجموعی طورپرتین درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اکثر عہدیدار اور کارکن گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں جبکہ بض کارکنوں نے انتظامیہ کو احتجاج میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی ۔