ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے علاقہ موٹر وے ایم تھری کے قریب چار نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے کار نمبرLE-127کو روک لیا اور کار میں سوار پنج احاطہ گاﺅں کے رہائشی خالد نور ااور اسکے دوساتھیوں منظور اور سرفرازسے12ہزار روپے کی نقدی،2موبائل فون، چیک اور دیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاﺅںبھاگو والی کے رہائشی علی حسنین کی پانچ لاکھ روپے مالیت کی دو موٹریں نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے گذشتہ رات ڈھاڑی بھٹیاں کی رہائشی رانی بی بی کے گھر سے نامعلوم چور 50,ہزار کی نقدی اور 40ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھانہ صدرسانگلہ ہل کے علاقہ شاہکوٹ روڈ پر جان قادرسیم کے قریب چار نامعلوم ڈاکوو¿ں نے ناکہ لگا کر کار روک کرچک نمبر 7تحصیل صفدر آباد کے رہائشی محمد سلامت کمبوہ سے دو لاکھ روپے مالیت کے ایک تولہ طلائی زیورات 50ہزار روپے کی نقدی، 3موبائل فونزاور ایک کلائی گھڑی اور 2,لاکھ86 ہزار روپے مالیت کے ایک تولہ طلائی زیورات چھین لئے اسی اثناءمیں وہاں سے گزرتے ہوئے کوٹلی چہور کے رہائشی موٹر سائیکل سوارمحمد عثمان جٹ کو روک کر اس سے 8ہزار روپے کی نقدی چھین لی جبکہ سبزی منڈی واربرٹن سے نامعلوم چور جرنیل والا گاﺅں کے رہائشی زبیرحسین کی موٹر سائیکل نمبرLER-3395چوری کر کے لے گئے شہریوں کاڈی پی او سید ندیم عباس سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔