ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین نوجوان جاںبحق جبکہ 6افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق موڑکھنڈہ بچیکی روڈ پر ماچھی والا کھالہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم میںدو موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 29 سالہ مجاہد حسین اور 20 سالہ شعیب کے ناموں سے ہوئی جبکہ جاوید ہسپتال موڑکھنڈا کے قریب تیز رفتار مزدے اور موٹر سائیکل میں تصادم میں14 سالہ ابو ذر موٹر سائیکل سوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیاجبکہ 17 سالہ علی حسن شدید زخمی ہوا دریں اثناءشیخوپورہ فیصل آباد مین جی ٹی روڈ پر شاہکوٹ کے قریب اسلام آباد سے ملتان جا نے والی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ابو الخیر سکول کی دیوار سے ٹکرا گئی 5 افراد زخم ی ہوگئے زخمیوں میں 42 سالہ اعجاز، 42 سالہ اشرف، 28 سالہ محسن، 32 سالہ علی اور 41 سالہ دلشاد شامل ہیں : ریسکیو 1122 کے عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی تھانوں کی پولیس کے حوالے کر دیںجبکہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کردیا ۔