سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)میانوالی انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 28.11.2024 بروز جمعرات 09.00 بجے صبح، صوبائی محتسب آفس میانوالی میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔ اُس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات فیسکو ، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارےمیں ہیں –جسکے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس بارے میں پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی- FM-93ریڈیو پاکستان میانوالی کے پروگرام رابطہ میں09سے 10 بجے صبح عوام کو وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہ کریں گے اور لائیو کالرز کے سوالات کے جوابات بھی دیں مشتاق احمد اعوان
ڈپٹی ایڈوائزر /انچارج
وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگوودھا